03:24 , 22 جون 2026
Watch Live

گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، جس کے بعد نئی اسمبلی کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا اور اسمبلی اجلاس کی ابتدائی کارروائی مکمل کرائی۔

حلف اٹھانے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 13، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 9، استحکام پاکستان پارٹی کے 6 اور مجلس وحدت مسلمین کے ایک رکن شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن نے بھی حلف اٹھایا، جس سے اسمبلی میں سیاسی صف بندی مزید واضح ہو گئی ہے۔

اسپیکر نے اجلاس کو آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا ہے۔ دوبارہ شروع ہونے والے اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے 3 حلقوں کے نتائج کا سرکاری نوٹیفکیشن عدالتی حکم کے باعث تاحال جاری نہیں ہو سکا، جن میں اسکردو کا ایک اور دیامر کے دو حلقے شامل ہیں۔ اسی وجہ سے ان حلقوں کے منتخب ارکان حلف نہیں اٹھا سکے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کر دیا ہے، جس کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION